وہ اہم مفاہیم و مطالب جن سے امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے استفادہ فرمایا، توکل، تکلیف (ذمہ داری)، ایثار جیسے مطالب (ہیں) یہ سب شرعی مفاھیم ہیں۔ شہادت اور جہاد جیسے مطالب تک؛ یہ سب بیان ہوئے۔ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی موجودگی، امام خمینی کی فعالیت، امام خمینی کا بیان اور امام کی خواہش جسے ارادہ الٰہی کی تائید حاصل تھی، (یہ مطالب و مفاہیم) لوگوں کی زندگی میں داخل ہوگئے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مثلاً ہم آٹھ سالہ درحقیقت ایک بین الاقوامی جنگ میں اپنے مخالفوں کے مقابلے میں کامیاب ہوئے۔ میدان جنگ میں لوگوں کی عظیم تحریک کا سرچشمہ یہی مفاہیم و مطالب تھے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
22 فروری 2021