ہم نے بارہا ایسی بلند مرتبہ خواتین کو دیکھا ہے جو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی طرح للکارتی ہیں، اپنی اولادوں سے ہاتھ دھو کر، (وه) اللہ تعالیٰ اور اسلامِ عزیز کے راستے میں اپنی تمام چیزوں کو قربان کر کے اِس کام پر فخر کرتی ہیں اور جانتی ہیں کہ جو چیز (اللہ کی رضا) اُنہیں حاصل ہوئی ہے وہ جَنّات نعیم (مادی و معنوی نعمتوں سے بھری جنتوں) سے بھی بلند تر ہے، چہ جائیکہ دنیا کے ناچیز مال و متاع کی (ان بلند مرتبہ خواتین کے ہاں) کوئی اہمیت ہو۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفه نور، ج: 21، ص: 172