سب سے بڑا افتخار

اس سے بڑھ کر کیا فخر ہوگا کہ امریکہ اپنے تمام تر دعوؤں کے ساتھ اور اپنے تمام جنگی ساز و سامان کے ساتھ اور اپنی تمام حامی حکومتوں کے ساتھ اور مظلوم قوموں کی لوٹی ہوئی بے پناہ دولت کے ساتھ اور اپنی پوری میڈیا کی طاقت کے ساتھ، ایران کی غیرت مند قوم اور امام زمانہؑ کی مملکت کے مقابلے میں اس طرح رسوا اور خوار ہو چکا ہے کہ اب اسکو یہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کہاں پر پناہ لے۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی عنایت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

امام خمینیؒ
مقدمہ، وصیت نامہ امام خمینیؒ