(جنابِ سیدہؑ) وہ خاتون ہیں کہ جن کے فضائل، پیغمبر اکرمؐ اور ائمّہ معصومینؑ کے بے انتہاء فضائل کے درجے کے تھے۔ وہ خاتون، جنہیں ہر کسی نے اپنے ظرف کی حد تک سراہا (ضرور) ہے لیکن اُن کی تعریف کا حق پھر بھی ادا نہیں کر پایا؛ کیونکہ اہلبیتؑ کی باتیں، مُخاطب کے فہم کی حد تک ہوتی تھیں۔ اور کوزے میں سمندر کو بند کرنے کی گنجائش نہیں۔ جس نے (اُن کے فضائل میں) جو کچھ کہا ہے، اپنے ذاتی فہم کے مطابق کہا ہے، اُن کے (اصل) مرتبے کے مطابق نہیں۔
بانیِ انقلابِ اسلامی، امام خمینیؒ
5 مئی 1980