ایک روایت میں مولا علیؑ سے منقول ہے کہ بی بی فاطمۃ الزہراء ؑ نے اُن سے فرمایا: “فرشتے آکر مجھ سے باتیں کرتے ہیں” ۔ امیرالمؤمنینؑ اُن سے فرمانے لگے: “جب بھی فرشتوں کی آواز آپ کو سنائی دے، مجھ سے کہیئے تا کہ میں وہ (سب باتیں) لکھ دوں”۔
امیرالمؤمنینؑ وہ سب لکھتے گئے جو فرشتے بی بی فاطمہ زہراء ؑ کو بتاتے تھے؛ اور یوں وہ ایک کتاب (بن گئی اور) ہمارے اماموںؑ کے پاس رہی اور (اب امام زمانہؑ کے پاس) ہے۔ جس کا نام «مُصْحَفُ فاطمة» یا «صَحیفَةُ فاطمة» ہے۔
ولیِ امرِ مسلمینِ جہان سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ)
16 دسمبر 1992