سید محمود ہاشمی شاہرودی (رضوان اللہ علیہ) کی وفات پرتعزیتی پیغام

?

ولی امرِ مسلمین سیدعلی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا تشخیصِ مصلحتِ نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید محمود ہاشمی شاہرودی (رضوان اللہ علیہ) کی وفات پرتعزیتی پیغام

بسم اللہِ الرحمٰنِ الرحیم
اِنّا لِلہِ و اِنَّا اِلیہ راجعون

غم وافسوس کے ساتھ عالی قدر فقیہ اور تشخیصِ مصلحتِ نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ آغا حاجی سید محمود ہاشمی شاہرودی (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال کی خبر ملی۔
یہ افسوسناک نقصان، جو کہ تقریباً ایک سال سے سخت اور دردناک بیماری کے بعد پیش آیا، اُن تمام لوگوں کے لیے رنج و الم کاسبب ہے جو اُن کے علمی مقام اور اسلامی نظام اور حوزہ علمیہ کے لیے اُن کی مختلف فقہی، اصولی اور قانونی قابلِ قدر خدمات سے آگاہ ہیں۔
آپ حوزہ علمیہ قم میں ایک عظیم اُستاد اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی تنظیم میں ایک اہم ترین باوفا سرگرم، شورائے نگہبان (کونسل) کے اہم رُکن، اور تشخیصِ مصلحتِ نظام کونسل کے کامیاب سربراہ تھے اور اپنے بہت سے علمی آثار اور برکات (ہمارے درمیان) چھوڑ کر گئے ہیں۔
آپ اِسی طرح تین شہیدوں کے بھائی اور نامور اورمحترم شہید سید محمد باقر الصدر کے دوستوں، شاگردوں اور ساتھیوں میں سے تھے۔
میں اِس برجستہ عالِم کی پُرملال وفات پر آپ کے محترم خاندان کو،آپ کی زوجہ محترمہ اور معزّز فرزندان کو اور تمام اعزّہ و اقارب سمیت حوزہ علمیہ قم کو اور آپ کے شاگردوں، آپ کے علمی معاونین اور آپ کے مُحبّین کو تسلیت عرض کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے اُن کے لیے الٰہی رحمت اور مغفرت اوربلند و بالا درجات کا طلبکار ہوں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ)
25 دسمبر2018