قرآن کریم نے رسول اکرمؐ کی پیروی کے لیے ایک شرط بیان فرمائی ہے، قرآن کا فرمان ہے کہ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ رسول اللہؐ کی حیاتِ مبارکہ سے اپنے لیے نمونہ عمل دریافت کرے، اس کےلیے لازمی ہے کہ خدا کے قرب کا طلبگار ہو اور خدا تعالیٰ سے ملاقات اس کا مقصدِ (زندگی) ہو، قیامت اور اُس لافانی جہاں پر ایمان رکھتا ہو۔ اگر کوئی ان دونوں بنیادی شرائط میں سے کسی میں سستی کا مظاہرہ کرے گا تو وہ رسول اللہؐ کی حیاتِ مبارکہ سے فیض حاصل کرنے سے قاصر رہے گا۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
1 نومبر 2002