شہادت کی اتنی عظمت اور اہمیت کیوں ہے؟ اِس کی وجہ یہ ہے کہ وہ انسان جو اپنی جان خدا کے راستے میں قربان کرتا ہے، حقیقت میں وہ ضرورت کے وقت اور اُس وقت کہ جب دین اور خدا کے راستے کو رونق دینے والے کی ضرورت ہوتی ہے، تب وہ ضروری جدوجہد انجام دیتا ہے۔ وہ شخص جو خدا کی راہ میں کوشش کرتا ہے اور آرام، بیوی بچوں، عام آسائشوں اور مادّی امتیازات سے چشم پوشی کر لیتا ہے، تو الٰہی اِنعام؛ جو کہ وہی شہادت ہے؛ خود اس کے پیچھے آتا ہے۔ یہ (شہادت) اُس (شہید) کی کوششوں کی عظمت کی نشاندہی کرنے والی ہے۔ اسی لیے کئی بار کہہ چکا ہوں کہ شہادت، جہاد فی سبیل اللہ کا بلند ترین اِنعام اور اُجرت ہے۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
16 اگست 1989