شہدا کا پاکیزہ لہو اور مقاومت

درندہ صفت اور جرائم پیشہ صیہونی جان لیں کہ عماد مغنیہ جیسے شہیدوں کا پاکیزہ خون سینکڑوں عماد مغنیہ جنم دیتا ہے اور ظلم، فساد اور تجاوز کرنے والی طاقتوں کے سامنے مقاومت میں دو برابر اضافہ کرتا ہے۔ اِس گرامی قدر شہید جیسے مردوں نے اپنی زندگی کی آسائش اور مادّی فوائد کو مظلوم کے دفاع میں اور ظلم و استکبار کے ساتھ مبارزے میں قربان کیا۔ اور یہ چیز گراں قدر ہے کہ تمام انسانی ضمیر اُن کے سامنے تعظیم سے سَر خم کرتے ہیں۔ اُن کے اور تمام راہِ حق کے مجاہدین پر خدا کی رضا و خوشنودی شامل حال ہو۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
14فروری2008