دفاعِ مُقدس (8 سالہ جنگ)، انسانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کے حیران کن انداز میں ظاہر ہونے کا اِیک ذریعہ بن گیا۔ مثلاً شہید حسن باقریؒ ایک جنگی منصوبہ ساز ہیں۔ کب؟1982 میں، کب جنگ میں داخل ہوئے ہیں؟ 1980 میں۔ ایک نئے سپاہی سے لے کر ایک منصوبہ ساز (اسٹریٹیجک) فوجی تک کا یہ سفر، 20 سے 25 سال کا سفر ہے، اس جوان نے دو سال میں یہ سفر طے کیا ہے! یہ انقلاب کے معجزے ہیں۔
ولیِ امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
16 دسمبر 2013