جو لوگ شہید سلیمانیؒ کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں انہیں چاہئیے کہ شہید قاسم سلیمانیؒ کی خصوصیات کو ماورائی اور ناقابل حصول بنا کر پیش نہ کریں، بسا اوقات ایک زندہ انسان ہے جو ہمارے سامنے حرکت کرتا ہے، کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ یعنی انکی شخصیت کو اس انداز میں پیش نہ کیا جائے کہ یہ خیال ہو کہ انکا مقام افسانوی ہے۔ نہیں، جب تک شہید قاسم سلیمانیؒ زندہ تھے، کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہیں؟ اب بھی ہمارے درمیان ایسے افراد موجود ہیں کہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس طرح کی خصوصیات کے حامل ہیں۔ اگر خدا کی توفیق کے نتیجے میں کسی وقت انکی شہادت واقع ہوتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ انکی شخصیت کا کچھ حصہ آشکار اور واضح ہو جائے اور دوسرے لوگ کسی حد تک انکے مقام کو سمجھ سکیں۔ لہٰذا اس نکتے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
2 جنوری 2023