میں اسلامی مقاومت کے قائد، حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ کا اپنے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اِن کی اِس عنایت پر کہ جس کی وجہ سے میں(اسرائیلی) قید سے جلد آزاد ہو گیا اور اپنی شہادت کے لمحے تک میں اِن کا شکر گزارر ہوں گا۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں اِن کے اُس سچے وعدے پر کہ اللہ کے فضل سے اور اُس سچے وعدے کی بدولت میں قید سے آزاد ہوا۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اِس عظیم شخصیت کو اِس اُمّت اور اِس دلیر اور شجاع اسلامی مقاومت کے لیے ہمیشہ باقی رکھے۔ کیونکہ اس زمانے میں کوئی بھی حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ کی طرح کی شخصیت، ان کی طرح ہر میدان میں حاضر رہنے، ان کی حکمت و تدبیر اور بہادری کا نعم البدل بننے پر قادر نہیں ہے۔
شہید سمیر قنطارکی اپنی قوم، مقاومت میں موجود اپنے بھائیوں اور حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ کو لکھے گئے وصیت نامہ سے اقتباس