شہید سید علی قاضی طباطبائیؒ

جناب قاضی رضوان اللہ علیہ کو واقعاً فراموش نہ کریں اور مت بھولائیں، وہ عظیم مرد، روشن فکر مرد، مردِ اہلِ قلم اور اہلِ مبارزہ کہ جن کو ہمیشہ ذہنوں میں زندہ رہنا چاہیئے۔ وہ اوّلین شخص تھے جو تبریز میں اِس طرح سے انقلاب کے منبر کی حیثیت سے کھڑے ہوگئے اور واقعی طور پر جو کام انجام دینا چاہیئے تھا اُنہوں نے انجام دیا۔ بہت سارے لوگ آقائے قاضی کے ساتھ مقابلہ و مبارزہ پر اُتر آئے تھے۔ میں انقلاب سے پہلے تبریز گیا تھا، میں تبریز اور وہاں کے حالات کو جانتاتھا کہ کس طرح سے ہیں، آقائے قاضی نے بہت مشکلات برداشت کیں۔ تبریز کے اولین شہیدِ محراب جناب قاضیؒ ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
23اگست2001