کیا آپ جانتے ہیں کہ مرحوم شیخ فضل اللہ نوری(شہید)کو عدالت میں کس نے طلب کیا۔۔؟ ایک صاحبِ عمامہ زنجانی نے، ایک زنجانی بہت بڑے عَالِم نے عدالت میں طلب کیا اوراُسی نے ہی قتل کا حکم صادر کیا۔ جب صاحبِ عمامہ، ایک اتنا بڑا عالِم مُہذَب(تربیت یافتہ) نہ ہو تواُس کا فساد سب لوگوں سے زیادہ ہے۔ بعض روایات میں ہےکہ بعض لوگ دوزخ میں جو اہلِ دوزخ ہونگے وہ بعض علماء کے تعفن(بدبو) سے عذاب میں مبتلاء ہونگے۔ اور دنیا بھی بعض اِن جیسوں کے تعفن(بدبُو) سے عذاب میں مبتلاء ہے