شہید قاسم سُلیمانیؒ مُقاومت کی علامت اور ظلم کے خلاف اَقوامِ عالَم کی جدوجہد کے آئیڈیل ہیں۔ شہید (قاسم) سُلیمانیؒ اسلامی اُمَّت کے فاتح ہیں، کیونکہ وہ اپنے عمل اور بالآخر اپنی شہادت کے ذریعے سے اسلامی دنیا میں مُقاومت (کے موضوع) کو اُٹھا دینے اور اسے مُنظّم و مُسلّح کرنے کی علامت بن گئے ہیں۔ آج اسلامی دنیا میں جہاں پر بھی استکبار کی زبردستی اور دھونس کے مقابلے میں مُقاومت کی بنیاد پائی جاتی ہے تو اُس (مُقاومت) کا مظہر اور اس کی علامت شہید سُلیمانیؒ ہیں۔ درحقیقت انہوں نے (دنیا کی) اَقوام کو مُقاومت کے سافٹ ویئر (منصوبہ بندی، دستور العمل اور مہارتوں) اور (ظلم کے خلاف) آئیڈیل جدوجہد کی تعلیم دی۔
ولیِ امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
16 دسمبر 2020