مرحوم شہید مطہریؒ، (جدید انداز میں اسلامی) افکار (اور نظریات) کی تخلیق بھی کرتے اور ان کو منتشر بھی کیا کرتے تھے۔ آپؒ (اس سلسلے میں کبھی) چین سے نہیں بیٹھتے تھے۔ آپؒ اپنے مخاطبین کے اندر صحیح، ٹھوس اور عمیق افکار پھیلانے کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے۔ آپؒ نے کئی سالوں پر محیط ایک لمبے عرصے سے؛ ایک ھمہ جہتی سافٹ وار (اور فکری جہاد) کا محاذ شروع کر رکھا تھا، آپؒ مخالف (غیر اسلامی افکار و نظریات کی) لہروں کا سامنا کرتے اور ان پر غالب آ جاتے تھے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
2 مئی 2021