وہ ایک نوجوان اور پر جوش دینی طالب علم تھے جو اسلام اور شیعیت کی عظمت کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے، وہ اسلامی حکومت کی تشکیل پر یقین رکھتے تھے اور اس مقصد کے تحت انہوں نے فدایانِ اسلام کے نام سے ایک جماعت تشکیل دی تھی۔ شہید نواب صفویؒ جذبہ جہاد سے سرشار تھے، نیکی کا حکم دیتے، برائی سے منع کرتے اور طاغوتی حکومت کے خلاف مزاحمت سے باز نہیں آتے تھے۔ اگرچہ وہ ایک نوجوان طالب علم تھے تاہم ان میں وہ طاقت اور عظمت کا جوہر پایا جاتا تھا جس کی وجہ سے ان کے دشمن ہمیشہ ان سے خائف رہتے تھے۔
آیتالله نوریهمدانی
17 جنوری 2019