وہ خصوصیات جو امام صادق علیہ السلام سے مروی روایتوں اور خود آپ کے طرز عمل سے (سمجھ میں آتی ہیں) “شیعوں کے سلسلے میں خصوصی اہتمام”ہے۔ امام صادق علیہ السلام نے مختلف طریقوں سے کوشش کی ہے کہ شیعہ حضرات ایک دوسرے کے لئے فکرمند رہیں، ایک دوسرے سے پیار و محبت کریں، مشکلات اور سختیوں کے باب میں (ایک دوسرے کا ساتھ دینے کیلئے) سوچیں، آپس میں ہمدردی سے پیش آئیں، ہر ایک کو ایک جسم کے حصے کی طرح سمجھیں، اور تمام عالم تشیع کوایک ہی پیکر کی مانند تصور کریں۔
آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
20 ستمبر 2005