بعثت، جاہلیت سے مقابلے کے لیے ہوئی۔ اسلامی ادبیات میں جاہلیت، پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی نبوّت کے طلوع سے پہلے (کے زمانے) کو کہتے ہیں۔ یہ تصوّر نہیں کرنا چاہیے کہ یہ جاہلیت، جزیرۃ العرب، مکہ، حجاز اور دیگر علاقوں کے عربوں سے مربوط تھی، ایسا نہیں ہے! (بلکہ) وہ جاہلیت عمومی معنی میں موجود تھی۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
16 مئی 2015