ان لمبے اور طولانی سجدوں کا فائدہ ہی کیا رہا جو امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی معرفت پر منتہی نہ ہو، جو سجدہ توحید اور ولایت پر مبنی صحیح خطوط کی نشاندہی نہ کر سکے اسکی کیا وقعت ہو سکتی ہے؟ چنانچہ منافقین کو اسی بات پر شک تھا اور اس سلسلے میں وہ انحراف کا شکار تھے اور انہوں نے حقیقت کو نہیں سمجھا اگرچہ وہ لمبے اور طولانی سجدے کرتے رہے ہوں۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
15 اپریل 1991