عزداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، ہم اسے عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں لہٰذا ہم اپنی عبادت میں کسی قسم کی مداخلت اور رکاوٹ قبول نہیں کرتے۔ ہم دوسروں کے عقائد میں مداخلت نہیں کرتے اور ہم دوسروں کو اپنے عقائد میں مداخلت کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔ ہم تمام مسلمان بھائیوں کے احساس و جذبات اور مقدسات کا احترام کرتے ہیں اور ان سے ایسا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
علامہ عارف حسین الحسینیؒ
سفیر نور ص 272