یہ توسل، عزاداریاں، ماتم اور اہل بیتؑ کی قبروں کی زیارت، اس بات کی علامت ہے کہ مومنین ان سے وابستہ ہیں اور ابھی تک ان سے منحرف نہیں ہوئے ہیں۔ چنانچہ کافروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کو حکم دیا گیا کہ وہ جہاں تک ممکن ہو مساجد، امام بارگاہ، عزاداریوں اور مجلسوں میں، مسلمانوں اور قرآن کے درمیان جدائی ڈالیں؛ کیونکہ یہ سب ظالم حکمرانوں کی خواہشات کے خلاف تھا۔ لہٰذا انہوں نے قبروں کو مسمار کرنے یا عزاداری کی مجالس کو بند کرنے کا حکم دیا۔
آیت اللہ بہجت قدس سرہ
رحمت واسعہ، صفحہ 270