جب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پیغمبرِ خدا کے پاس تشریف لاتیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کھڑے ہوجایا کرتے تھے اور شوق و رغبت کے ساتھ آپؑ کی طرف تشریف لے جاتے تھے۔ قَامَ اِلَیھا کے یہ معنی ہیں۔ اِس طرح سے نہیں تھا کہ جب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کمرے میں تشریف فرما ہوتیں تو پیغمبراکرمؐ فقط تھوڑا سا (احتراماً) کھڑے ہو جاتے۔ قام الیھا؛ یعنی (مکمل طور پر) کھڑے ہوجاتے اور اُن کی طرف جاتے تھے۔ بعض روایات میں دوبارہ اِسی راوی سے یہ نقل کیا گیا ہے: و کان یقبلها و یجلسها مجلسه۔ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا بوسہ لیتےاور آپؑ کا ہاتھ تھام لیتے اور لا کر اپنی جگہ پر بیٹھا دیا کرتے تھے۔ یہ حضرتِ زہراؑ سلام اللہ علیہا کا مقام ہے۔ انسان اِس (عظیم الشان) خاتون کے بارے میں کیا لب کشائی کرے؟ اِس با عظمت وجود کے بارے میں کیا کہے؟
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
24 نومبر1994