شعبان کے مہینے میں چند دِن سے زیادہ باقی نہیں رہے۔ میرے عزیزو! میرے فرزندو! عزیز جوانو! اِن چند دِنوں سے بھی استفادہ کریں۔ خداوندِ متعال سے طلب کریں، اپنے پاکیزہ دلوں کو خدا وندِ متعال کی طرف متوجہ کریں اور اُس کے ساتھ گفتگو کریں۔ خدا سے گفتگو کرنے کی زبان کوئی مخصوص زبان نہیں ہے لیکن ہمارے آئمہ معصومین علیہم السلام نے بہت ہی خوبصورت زبان میں خدا سے گفتگو کی ہے، اُنہوں نے ہمیں خدا سے گفتگو کرنے کا راستہ سکھلایا ہے۔ میں آپ تمام عزیز جوانوں کو اِن ایّام میں دعا کی طرف توجہ، نماز کی طرف توجہ، روزے کی طرف توجہ اور ماہِ رمضان کے ایّام اور راتوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
12اکتوبر2001