جس آفت نے ہمارے معاشرے کو مفلوج اور بے دست و پا کر رکھا ہے وہ ’’عوام زدگی‘‘ ہے۔ عوام زدگی کی مصیبت سیلاب اور زلزلے کی مصیبت سے بھی بڑھ کر ہے اور اس کا بڑا سبب ہمارا مالی نظام ہے۔ اِسی آفت کی وجہ سے ہمارے علما، پیشرو اور قائد ہونے کے بجائے عوام کے قافلے کے پیچھے چلنے پر مجبور ہیں اور صحیح معنوں میں رہبر نہیں بن سکتے۔ عوام کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ماضی سے اور پرانی عادات سے چمٹے رہتے ہیں۔ وہ حق و باطل میں تمیز نہیں کرتے اور موجودہ حالات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
استاد شہید مرتضی مطہریؒ
کتاب “سخن” – ص 303