کہتے ہیں آپ لوگ ماتم، رونے اور آنسؤوں کو لوگوں میں کیوں رواج دیتے ہیں؟ یہ ماتم اور آنسو، ماتم اور آنسو کے لیے نہیں ہیں، اَقدار کے لیے ہیں۔ اِن عزاداریوں، سر اور سینے پر مارنے اور آنسو بہانے کے پیچھے جو کچھ موجود ہے وہ عزیز ترین چیزیں ہیں کہ جو انسانیت کے خزانے میں موجود ہوسکتی ہیں؛ وہ وہی اِلٰہی روحانی اَقدار ہیں۔ ہم اِن اَقدار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کہ جن اَقدار کے مظہر امام حسینؑ تھے۔ یہ ان کی یاد ہے۔ یہ انہیں زندہ رکھنا ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
9 جنوری 2008