ہر معاشرے کے مسائل قرآن کے ذریعے حل ہونگے۔ قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہی مشکلات حل ہونگی ۔ قرآن؛ بنی آدم کو انسانی پریشانیوں کے راہ حل کا تحفہ پیش کرتا ہے۔ یہ قرآن کا وعدہ ہے اور اوائل اسلام کا تجربہ بھی یہی بتلاتا ہے۔ جتنا ہم قرآن سے نزدیک ہوں گے، جتنا ہمارے درمیان قرآن پر عمل زیادہ ہوگا ؛ چاہے ہماری روح، چاہے ہمارے جسمانی اعمال، چاہے خود ہماری ذات اور چاہے ہمارے معاشرے میں، اتنا ہی ہم کامیابی سے نزدیک اور مشکلات اور سختیوں کے حل کے قریب ہوتے چلے جائیں گے۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
21 جولائی 2012