قربانی دینا، قربانی کرنا اور جانثاری کرنا اُن خوبیوں میں سے ہیں کہ جن کا موقع بہت کم ملتا ہے۔ شہادت، قربانی دینے کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اِس بلند چوٹی کے وسیع دامن میں انواع و اقسام کی قربانیاں دینا پائی جاتی ہیں۔ بعض اوقات ممکن ہےکوئی شخص کسی خاص قربانی کے ذریعے جو وہ خدا کی راہ میں دے رہاہے، شہادت کے بغیر ہی، شہادت کے عظیم اجرو ثواب تک پہنچ جائے۔