وہ لوگ جنہوں نے ماہِ رمضان کو عبادت اور اِن روحانی لمحات سے فائدہ اُٹھانے میں صرف کیا، انکے لئے آج (عید) کا دن ہے، خداوندِ متعال سے اپنا اجر حاصل کرنے کا دن ہے۔ با اخلاص روزوں کی جزا، تلاوتِ قرآن، آدھی رات میں قیام، گریہ و زاری، دعا، صدقات اور احسان اور وہ تمام اعمال جو آپ عزیز جوانوں، اسلامی حقائق سے معرفت رکھنے والے مؤمنین نے ماہِ مبارک رمضان میں انجام دیے ہیں، آج (عید) کے دن معنوی دنیا میں آپکا (ثمر) آپکو پیش کیا جائے گا۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29 جنوری 1998