اگربالفرض 500سال پہلے بھی حق اور باطل موجود تھا اور اُن کے درمیان جنگ بھی تھی لیکن ہمارا زمانہ اُس زمانے سے مختلف ہے۔ آج کا زمانہ شاید کربلا یا جنگِ احزاب کے زمانے کی طرح ہے۔ جنگِ احزاب میں پیغمبرِ اکرمؐ نے فرمایا تھا:’’کلِّ ایمان، کلِّ شرک کے مقابل آگیا ہے‘‘۔ آج مقاومت کے محاذ پر فراوان عمار موجود ہیں اور اِس حقیقت کو دیکھنا چاہیئے۔ آج ہمارے پاس سید حسن نصراللہ، سید عبدالمالک الحوثی اور شیخ ابراہیم زکزکی جیسے افراد موجود ہیں۔