مردہ باد امریکہ کی حکمت

امام (خمینیؒ) نے کتنا خونِ جگر پیا ہے تاکہ اس ”مردہ باد امریکہ” کو ایران میں رائج کریں۔ اس وقت لوگوں کی اکثریت حیران تھی کہ امریکہ کی کیا اہمیت ہے کہ ہم اس قدر مردہ باد امریکہ کہیں؟ آج چالیس سال کے بعد ہم نے اس کو سمجھا ہے، کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں جو فساد ہو رہا ہے، اس کے پیچھے امریکہ ہے۔ امام (خمینیؒ) نے چالیس سال پہلے، اُس الہٰی بصیرت کے ساتھ یہ دیکھ لیا تھا کہ اس (امریکہ) کی وجہ سے کون کون سے فساد پیدا ہوں گے۔

آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
11 جون 2013