اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو ہماری نصیحت یہ ہے کہ وہ اسلام کی ولایت (سرپرستی) کی طرف پلٹ آئیں۔ امریکہ اور طاغوت کی ولایت ان کے کوئی کام نہیں آئے گی۔ آج بعض خطے کے ممالک اللہ تبارک و تعالیٰ کی ولایت کے بجائے امریکہ کی پیروی کر رہے ہیں۔ امریکہ اپنی استکباری فطرت کی بنا پر ان کو ذلیل بھی کرتا ہے۔ (جیسا کہ) آپ سب نے سنا ہے کہ امریکی ہواس باختہ صدر، سعودی حکمرانوں کو دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ دیتا ہے، اگر آل سعود کو اپنی توہین بری نہیں لگتی تو جہنم میں جائیں لیکن یہ اس ملک کے عوام اور مسلمان ممالک کی اقوام کی توہین ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
25 نومبر 2018