شہید آقائے (آیت اللہ سید محمد باقر) الصدرؒ حقیقی معنیٰ میں ایک بے مثال عقلمند انسان تھے۔ ہمارے پاس فکری و اسلامی میدانوں میں، اسی طرح فقہ و اصول اور باقی چیزوں میں بہت سے ماہر افراد ہیں لیکن بے مثال حد تک عقلمند اور متخصص بہت کم ہیں، آپ انہی بے مثال عقل مند افراد میں سے تھے، جو کہ واقعی بے مثال عقلمند اور متخصص تھے۔ آپ کا ذہن اور آپکی سوچ دوسروں سے بہت بالاتر حرکت کرتی تھی اور آپ نے الحمدللہ بہترین شاگردوں کی تربیت بھی کی تھی۔
ولی امرِ مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
8 جون 2004