اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قم کے تاریخی، مذہبی شہر کی تمام تر عظمت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی برکت سے ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کا اثر مَا لا کلَام فِیہ (بےنظیر و بےمثال) ہے۔ سیدہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی آمد کی برکت سے، یہ شہر تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام کا ایک حقیقی مرکز بن گیا اور اس زمانے میں جب ظالم حکومتوں کا تاریک زمانہ تھا، (یہ شہر،علم اہل بیتؑ سے) چمکنے لگا اور علم اہل بیتؑ و تعلیمات اہل بیتؑ کو دنیا کے مشرق سے مغرب تک پھیلانے کا مرکز قرار پایا۔
ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
21 اکتوبر 2010