بلا تردید کسی بھی کام کو اچھے طریقے سے انجام دینے کے کچھ قواعد اور ضوابط ہوتے ہیں جو اس کام کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور یہی قاعدہ دشمن کے ساتھ عملی میدان میں مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی کار فرما ہے تاکہ آسانی کے ساتھ دشمن پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے فتحیاب ہونے میں کامیابی حاصل ہو، اور ان قواعد سےآگاہی اہمیت کی حامل ہے، چنانچہ اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس انفو گرافی میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے مختلف بیانات کی روشنی میں انہی اصول اور ضوابط کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جو عملی طور پر دشمن سے نمٹنے کیلئے ضروری ہیں۔