اگر کوئی خدا سے مناجات کی لذت کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسکو لازماً کوشش کرنی چاہیے کہ دنیا سے اپنا دل کم سے کم لگائے۔ ایک دل میں دو متضاد محبتیں جمع نہیں ہوسکتیں۔ اگر چاہتے ہو کہ تمہارے دل میں خدا کی محبت پیدا ہو تو لازماً کوشش کرو کہ دل سے دنیا کی محبت نکال دو۔ اس وقت امام محمد باقر علیہ السلام کے فرمان کے مطابق انسان چاہتا ہے کہ خدا سے مناجات کرے اور مناجات کی اہمیت کو پہچانتا ہے۔
آیت اللہ مصباح یزدی
21 اگست 2011