حسینی ہونا یعنی یہ ہے کہ انسان فداکاری، بخشش، وفاداری اور خدمت کی اوج تک پہنچے، زیادہ سے زیادہ خدمت، عطا اور بخشش اُس کی ذات سے دوسروں تک پہنچے، معاف کرنے اور بخش دینے کے با لا ترین درجے تک پہنچے۔ کیا آپ یہ تصّور کرتے ہیں کہ آپ کو جب غصّہ آتا ہے تو بہت زیادہ مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ اپنے غرور اور خود پسندی سے دستبردار ہوجائیں گے؟، یہ بات درست ہے کہ یہ کام مشکل ہے لیکن کیا وہ کام جو امام حسینؑ نے انجام دیا سخت نہیں تھا؟ اس لیے امام حسین علیہ السلام کی یاد کے سائے میں اور امام حسین کی شہادت کے موقع پر کوشش کرتے ہیں کہ دوبارہ سے اپنی زندگی کی اصلاح کریں اور اِس کومنظّم کریں۔
امام موسیٰ صدر
کتاب سفر شہادت