اب اُس شخص کے متعلق کہ جو عزاداری کے مراسم میں امام حسینؑ کے لیے روتا ہے لیکن نماز نہیں پڑھتا ہے، کیا کہیں گے؟ اُس شخص کے لیے جو امام حسینؑ کے لیے غمگین تو ہے لیکن اُن کے اہداف کہ جو خود اُن سے زیادہ قیمتی ہیں، کے لئے کوشش نہیں کرتا، کیا کہیں گے؟ وہ جو جھوٹ بولتا ہے اور فریب دیتا ہے اُس نے(درحقیقت) اپنے عمل کے ذریعے امام حسینؑ اور امام حسینؑ کے اصحاب کو شکست دی ہے۔