سید الشہداء حضرت امام حسینؑ نے دیکھا کہ مکتب معدوم ہو رہا ہے۔ سید الشہداء امام حسینؑ کے قیام میں اور معاویہ کے خلاف امیر المؤمنین کے قیام میں نیز (وقت کی ظالم) طاقتوں اور کفار کے خلاف انبیاء علیہم السلام کے قیام میں مسئلہ یہ نہیں ہے کہ وہ کسی ملک پر قبضہ جمانا چاہتے ہوں۔ (کیونکہ) پوری کائنات ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ ان ہستیوں کا مکتب یہ نہیں ہے، ان کا مقصد ملکوں کو فتح کرنا نہیں ہے۔
امام خمینی رضوان اللہ علیہ
28 جون 1978