اِس گرامی قدر شہید (سید عباس موسوی) اور اُن کے مظلوم ساتھیوں کا ناحق بہنے والا خون، لبنان اور فلسطین کے عوام کا قابض صیہونیت کے خلاف حق طلبانہ مبارزے کو سنجیدہ تر اور عمیق تر بنا دے گا۔ اِس گرامی قدر سیّد نے علم کو عمل کے ساتھ، گفتار کو صداقت کے ساتھ اور جانثاری کو عقل کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔ اپنے الہی اور مقدس ہدف کے راستے میں جو کہ اسلام کا دفاع اور ظلم اور تجاوز سے مقابلے (کا راستہ) تھا، شہادت کی منزل پر فائز ہو گئے اور ابدی سعادت حاصل کرلی اور اُن کا راستہ اُن کے دوستوں، ایک محاذ کے ساتھیوں اور لبنان اور فلسطین کی مسلمان قوم کے توسط سے جاری رہے گا۔
ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17 فروری 1992