(گذشتہ) کل امارات، آج بحرین اور (آئندہ) کل تیسرا اور چوتھا ملک نارملائزیشن کی دلدل اور اس کے عظیم گناہ میں پھنسنے جا رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حکمرانوں اور عوام کی سوچ، نفسیات، ہدف اور مصلحتوں میں بہت فرق ہے۔ حکومتیں نفسیاتی (اور اندرونی) طور پر شکست کھا چکی ہیں اور قوموں پر بھی اسی (سوچ) کو مُسلّط کرنا چاہتی ہیں۔ قوموں کی ذمہ داری ہے کہ اس (اپنے حکمرانوں کی نفسیاتی) شکست کے سامنے اُٹھ کھڑے ہوں۔
آیۃ الله شيخ عيسىٰ قاسم
12 ستمبر 2020