جب ہم کوئی شعر پڑھتے ہیں، تو ہمیں اِس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے اِس شعر سے سامعین کے ایمان میں اضافہ ہو۔ پھر ہم ہر شعر نہیں پڑھیں گے، ہر طرز سے پڑھنے کو انتخاب نہیں کریں گے، (بلکہ ہم) اِس طرح سے پڑھیں گے کہ لفظ، معنی اور طرز مجموعی طور پر اثر انداز ہوں۔ کس چیز میں (اثر انداز ہوں)؟ سامع کے ایمان کو بڑھانے میں (اثر انداز ہوں)۔
ولیِ امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
5 جولائی 2007