ولادت با سعادت سیدِ مظلومانؑ مبارک ہو

تین شعبان المعظم خوشیوں بھری مبارک عید، مظلوموں کے سردارؑ کی ولادت تمام دنیا کے مظلوموں کو مبارک ہو۔ یہ نیک دن خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی نورانی بعثت کا تسلسل تھا اور ہے، مبارک دن تھا اور رہےگا۔ اگر عاشورا اور پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے خاندان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو بعثت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی تمام زحمتوں کو اُس زمانے کے طاغوت ضائع کردیتے۔

امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ
صحیفه امام؛ ج 14، ص 406 – 409