ہمارے زمانے کے حسینیؑ لشکر کے قائد خُراسان کے ایک بہادر مَرد ہیں۔ جن کا سلسلہِ نسب؛ اللہ کے رسولؐ اور حضرت فاطمۃُ الزہراؑ تک منتہی ہوتا ہے۔ جن کے بیان میں امیر المؤمنینؑ کی فصاحت و بلاغت کی جھلک، جن کے صبر میں امام حسن مجتبیٰؑ کے صبر کی خوشبو اور جن کی شجاعت؛ امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کی شجاعت سے لیا گیا ایک (خوبصورت) اِقتباس ہے۔ بے شک وہی ولی فقیہ، رہبرِ معظم سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ المقدس ہیں۔
سید ہاشم الحیدری
شبِ عاشور 1442 ھ۔ق