پرسوز ایّام

یہ ایّام پیغمبرِاسلامؐ کی رحلت کے ہمراہ ہیں وہ(پیغمبرؐ)جو پوری تاریخ میں تمام انسانوں میں سے منتخب شدہ اور مسلمانوں اور تمام اُن انسانوں کے جو انسانیت کے ارتقاء اور رُشد پر عقیدہ رکھتے ہیں(اُن کے) روحانی باپ ہیں۔ آنحضرتؐ کی رحلت کے ایّام میں، ہماری ذمّہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ دلی اور زبانی طور پر اِس عَالَم اور انسانوں کے منتخب شدہ(پیغمبرؐ) کی زحمات اور بے مثال و اَنتھک جدّوجہد پر شکرگزار رہیں۔ اِسی طرح یہ ایّام سبطِ اکبرِ پیغمبرؐ حضرتِ امام حسنِ مجتبیٰ کی شہادت اور اِسی طرح ہمارے آٹھویں امام حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت کے ایّام کے ہمراہ ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
21اپریل2001