میں اپنی 75 سالہ زندگی بسر کرنے کے بعد، صرف اس بی بی (حضرت معصومہؑ) کی عنایت کا امیدوار ہوں۔ (اس جہت سے کہ) یہ ہم سب کی ولی نعمت ہیں۔ وہ تمام برکتیں جو اس انقلاب کو میسر ہیں اور جو ملیں گی، ان سب برکتوں کا منبع یہی بارگاہ ہے۔ اگر یہ بارگاہ یہاں (ایران میں) نہ ہوتی تو حوزہ (علمیہ قم) وجود میں نہ آتا۔ اگر حوزہ نہ ہوتا تو امام (خمینیؒ) بھی نہ بنتے اور اگر امام (خمینیؒ) نہ ہوتے تو یہ انقلاب بھی نہ ہوتا اور اگر انقلاب نہ ہوتا تو میں اور آپ بھی آج یہاں پر نہ ہوتے۔ اسی طرح، انکا در تو کھلا ہے اور ہم سست ہیں۔ اگر مانگنے والا سست ہو تو مالک کی اس میں کیا غلطی ہے۔
ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
9 اپریل 2009