کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت

عقلانیت، اخلاق اور علم پر مبنی مدیریت(مینجمنٹ) ملک میں وحدت کو تشکیل دیتی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ایک دوسروں سے جنگ کے لیے آمنے سامنے آجائیں۔ کشمیر کی مسلمان قوم اسلامی امت کا ایک حصہ ہے اور ہر اسلامی معاشرے کے ہر فرد کے ساتھ غیر قابلِ دفاع اور غیر اُصولی حرکت، اُمّتِ اسلامی کے ساتھ تصادم کے مترادف ہے۔ مسلمان اور غیر مسلمان صدیوں سے برصغیر میں امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، حکمرانوں کو چاہیئے کہ اِس طرح کی زندگی کو استحکام بخشیں۔ ہمارا خطہ لڑائی جھگڑے کی ظرفیت نہیں رکھتا ہے۔ ہمیں اسلامی اُمّت میں امن و سکون، برّصغیر میں صُلح اور اسلامی دُنیا میں اپنے ساتھیوں، بہنوں اور بھائیوں کی فکر لاحق ہے۔ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان کے حکمران، برّصغیر میں عقل اور دانش کے ساتھ انسانی حقوق اور مسلمانوں کے حقوق بالخصوص کشمیر میں اِن حقوق کی حفاظت کا راستہ مہیا کریں گے اور ہم اُن کی دوستی اور مودت کے گواہ بن جائیں۔

حجۃ الاسلام محمد حسن ابو ترابی (امام جمعہ تہران)
12 اگست 2019