کیا مقاومت؛ عرب دنیا کے شام کی طرف پلٹنے سے پریشان ہے؟

حزب اللہ میں ہم لوگ (بھی) اور محورِ مقاومت میں ہمارے دوسرے ساتھی (بھی) ؛ جب ہم لوگ سرکاری عربی یا مغربی وفود کو دمشق میں دیکھتے ہیں تو ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے (جبکہ) کچھ لوگ کیا اندازے لگا رہے ہیں کہ ہم ڈر رہے ہیں یا پریشان ہیں۔ نہیں! نہیں! (بلکہ) اس قیادت کے ساتھ اور اس کے مؤقف کے ساتھ اعتماد کا جو رشتہ موجود ہے؛ ہم ایک دوسرے کو پہلے کے کسی بھی زمانے سے زیادہ جانتے ہیں۔ ہمیں تو خوشی ہے کہ عرب دنیا شام کی طرف واپس آ رہی ہے۔ مذاکرات سے ڈرنے والا تو کمزور ہوتا ہے جبکہ آج شام مضبوط اور فاتح ہے۔

سید حسن نصر اللہ
10 مارچ 2023