آپ خود اس بات کو سوچیں کہ اگر امام (خمینیؒ) کی یہ تحریک نہ ہوتی، اگر 2500 سالہ تاریخ پھر سے زندہ ہو جاتی اور تاریخ بدل جاتی، اگر آہستہ آہستہ ایک ایک کر کے اسلامی شعار ایک کے بعد ایک چھوڑ دیے جاتے، اگر حجاب مکمل طور پر ممنوع ہو جاتا، تو کیا ہوتا؟ یہ سب (جو ایسا نہیں ہوا) یہ امام (خمینیؒ) کی برکت تھی۔ میں یہ کوئی مبالغہ نہیں کر رہا ہوں اور مبالغے سے کام نہیں لے رہا، لیکن ہم جو نیک کام رحلتِ امام (خمینیؒ) کے بعد انجام دے رہے ہیں، ان میں سے آدھے کاموں کے ثواب میں امام (خمینیؒ) شریک ہیں۔ آپ سمجھے کہ اس سے کیا مراد ہے؟ یہ کونسا مقام ہے؟
آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ
21 اپریل 2013